🔘 بہت اہم باتیں 🔘
پانچ چیزوں سے پانچ چیزوں کی پہچان ہوتی ہے
۱- درخت کی پہچان پھل سے،
۲- بیوی کی پہچان شوہر کی تنگ دستی سے،
۳- شوہر کی پہچان بیوی کی بیماریسے ،
۴- دوست کی پہچان مصیبت سے ،
۵- مؤمن کی پہچان آزمائش سے ،
پانچ چیزوں کو پانچ چیزیں ترقی عطا کرتی ہیں
۱- تواضع علماء کو ترقی عطا کرتا ہے،
۲- مال کمینوں کو بڑھاوا دیتا ہے،
۳- خاموشی لغزش کو دور کرتی ہے،
۴- حیاء اخلاق کو بلندی عطا کرتی ہے،
۵- دل لگی تکلف کو دور کرتی ہے،
پانچ چیزوں سے پانچ چیزیں حاصل ہوتی ہیں
۱- استغفار سے رزق،
۲-پست نگاہ سے فراست ایمان،
۳- حیاء سے بھلائی،
۴- نرم گفتگو سے مسئلہ کا حل،
۵- غصہ سے شرمندگی،
پانچ چیزوں کو پانچ چیزیں دور کردیتی ہیں
۱- نرم گفتگو غصہ کو
۲- طلب پناہ خداوندی، شیطان کو،
۳- غور و فکر شرمندگی کو،
۴- زبان پر کنٹرول غلطی کو،
۵- دعا بری تقدیر کو،
نیک بختی 4 لوگوں سے قریب رہتی ہے
۱- فرمانبردار لڑکا،
۲- نیک بیوی،
۳-وفا دار دوست،
۴- مؤمن پڑوسی،
پانچ چیزیں پانچ چیزوں سے خوش گوار ہوجاتی ہے
:
۱- تندرستی آسودہ حالی سے،
۲- سفر بہترین ہم نشینی سے،
۳- خوبصورتی عمدہ اخلاق سے،
۴- نیند سکون دل سے
۵- رات ذکر خداوندی سے
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬❂
Comments
Post a Comment