Posts

Showing posts from August, 2021

دل کو صاف کرنے کا طریقہ

ماں جی آپ نے اپنا دل صاف کرنا کیسے اور کس سے سیکھا؟ انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ دودھ والے سے۔ سارہ بھی اس بات پر ہنس پڑی، پھرکچھ دیر قبل جیٹھانی سے فون پر اپنی تلخ کلامی پر شرمندہ ہوتے ہوئے ساس سے مخاطب ہوئی پتہ نہیں غصّے میں زیادہ ہی بول جاتی ہوں، بڑی ہیں مجھ سے لیکن انکی عادتیں بھی تو دیکھیں پچھلی بار بھی .. خیر چھوڑیں آپ بتائیں ناں ماں جی جیسے میں آپ سے اکثر باتیں سیکھتی ہوں آپ نے یہ بات کہاں سے سیکھی ؟کیونکہ میں نے اتنے عرصے میں آپکو لوگوں کی شکایتیں کرتے نہیں دیکھا ،حالانکہ کچھ لوگوں کے بہت غلط رویے بھی آپ کے ساتھ دیکھے ہیں میں نے۔ ماں جی نے بڑی بہو کیساتھ سارہ کی بدکلامی کو یکسر نظرانداز کرتے ہوۓ مسکراتے ہوۓ جواب دیا۔ "پتر مذاق نہیں سچ بتا رہی ہوں۔ واقعی دودھ والے ہی نےسکھایا تھا یہ سبق ، میں چھوٹی تھی جب کوئی بارہ سال کی رہی ہونگی ،فجر پر بھائی اور ابّا جی تو مسجد گۓ ہوتے امّاں جی صحن میں قران پڑھ رہی ہوتیں کہ دودھ والے بابے کی سائیکل کی گھنٹی بجنی شروع ہو جاتی میں باورچی خانے سے دیگچی لے کر اسے دیتی تو وہ غور سے اسے چیک کرتا۔ سونگھ کر کہتا اے نئیں کڑیے دوجا بھانڈہ لے ک...

"حسن خاتمہ کیا ہے؟"

فقيہ العصر علامہ ابن عثيمين رحمہ الله تعالیٰ فرماتے ہيں: ❇️ حسنِ خاتمہ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ضرور مسجد میں فوت ہوں، یا جائے نماز پر، یا آپ جس وقت فوت ہوں تو قرآن آپ کے ہاتھ میں ہو . ⭐ تمام مخلوقات میں سے افضل ترین حضرت محمد صلى الله عليه و سلم جس وقت فوت ہوئے وہ اپنے بستر پر تھے، ⭐ آپ صلى الله عليه وسلم کے دوست ابوبکر صدیق رضي الله عنه جو صحابہ میں سے افضل ترین تھے وہ اپنے بستر پر فوت ہوئے ، ⭐ خالد بن الوليد رضي الله عنه جن کا لقب سیف اللہ تها وہ اپنے بستر پر فوت ہوئے !! 👈 لیکن حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ شرک سے پاک ہوں، 👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ نفاق سے پاک ہوں، 👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ بدعتوں سے پاک ہوں ، 👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہوں، 👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ مسلمانوں کے خون ، مال اور عزت  کے بوجھ سے ہلکے ہوں ، 👈 حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ادا کرنے والے ہوں ، 👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ کا دل سلامت ہو، نیت پاک ہو، اور آپ ...

مصرکی ایک معلمہ کا ایمان افروز واقعہ

 وہ معلمہ ہمیشہ اپنے شاگردوں کو نصیحت کرتی تھی کہ قرآن پاک کی اس آیت کے مطابق زندگی گزاریں "وَعَجِلتُ اِلَیکَ رَبِّ لِتَرضٰی"(سورۃ طٰهٰ۔84) ترجمہ (اے پروردگار میں نے تیری طرف آنے میں جلدی کی تا کہ تو خوش ہو)  وہ کہا کرتی تھیں کہ میں اس آیت سے بہت متاثر ہوں جب بھی میں اذان کی آواز سنتی ہوں اور اگر میں کسی بھی کام میں مصروف ہوں،  میں اپنے آپ کو یہ آیت یاد دلاتی ہوں اور سب کچھ چھوڑ کر نماز ادا کرنے کھڑی ہو جاتی ہوں رات کو 2:00بجے جب تہجد کا الارم بجتا ہے اور میں گہری نیند میں مزید سونا چاہتی ہوں تو یہ آیت مجھے یاد آتی ہے اور مجھے جگاتی ہے.  اس خاتون کے شوہر کی عادت تھی کہ کام سے واپس گھر آتے وقت وہ اسے فون پر کھانے کے متعلق ہدایات دیتا تا کہ اس کے گھر پہنچنے پر گرما گرم کھانا تیار ملے اور وہ کھانا کھا کر سو جائے. ایک دن اس نے فون پر مہشی کھانے کی فرمائش کی (انگور کے پتوں میں چاول بھرے جاتے ہیں اور پھر ان کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھا جاتا ہے بہت وقت طلب ڈش ہے)  اتنی دیر میں اذان کی آواز سنائی دی تو اس کے صرف تین رولز رہ گئے تھے (جن کے بھرنے میں زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ ل...

حقیقی مرد

کل دوست کے ساتھ  سروس ہسپتال , وہاں میں نے ایک شادی شُدا جوڑا دیکھا جو کہ لگ بھگ مجھے نیا نیا جوڑا لگ رہا تھا , کچھ دیر گزرنے کے بعد میں نے اس لڑکی کے شوہر کے منہ سے ایسے الفاظ سنے کہ بس , اس کے الفاظ کچھ اس طرح کے تھے " بچہ پیدا کر کے تم کوئی انوکھا کام نہیں کرنے جارہی دنیا کا , میرا سر نہ کھاؤ منہ بند رکھو , اِدھر ہی کھڑے کھڑے مرجاؤ مجھے کوئی فرق نہیں پڑنے والا " وہ بیچاری سب چُپ کر کے سنتی رہی پھر اُس کا شوہر ہسپتال کے اندر داخل ہوگیا اور بیوی اُسکی باہر کھڑی ہوگئی اُس کے انتظار میں.   لڑکی کی طبیعت کچھ اس طرح سے تھی کہ وہ پیٹ سے تھی اور شدید تکلیف میں تھی , اُس کی ہمت نہیں ہوپارہی تھی کہ کچھ دیر اور کھڑی ہوجائے , آنکھیں بےہوشی کے عالم میں , جسم بے جان ہوتا جارہا تھا اور مجھے یوں لگ رہا تھا کہ ابھی وہ بے چاری گِر پڑے گی , مجھ سے رہا نہ گیا اورمیں  فوراً بھاگا ایک سیکیورٹی گارڈ کے پاس اور اس سے مِنت کرکے ایک کرسی مانگی اور اُس لڑکی کو لاکر دی , اور اُسے بیٹھنے کو کہا , اُسے پانی والی بوتل پکڑائی تاکہ وہ آرام سے پانی پی سکے , لڑکی نے میرا شکریہ ادا کیا اور میں واپس ...