"حسن خاتمہ کیا ہے؟"
فقيہ العصر علامہ ابن عثيمين رحمہ الله تعالیٰ فرماتے ہيں:
❇️ حسنِ خاتمہ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ضرور مسجد میں فوت ہوں، یا جائے نماز پر، یا آپ جس وقت فوت ہوں تو قرآن آپ کے ہاتھ میں ہو .
⭐ تمام مخلوقات میں سے افضل ترین حضرت محمد صلى الله عليه و سلم جس وقت فوت ہوئے وہ اپنے بستر پر تھے،
⭐ آپ صلى الله عليه وسلم کے دوست ابوبکر صدیق رضي الله عنه جو صحابہ میں سے افضل ترین تھے وہ اپنے بستر پر فوت ہوئے ،
⭐ خالد بن الوليد رضي الله عنه جن کا لقب سیف اللہ تها وہ اپنے بستر پر فوت ہوئے !!
👈 لیکن حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ شرک سے پاک ہوں،
👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ نفاق سے پاک ہوں،
👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ بدعتوں سے پاک ہوں ،
👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہوں،
👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ مسلمانوں کے خون ، مال اور عزت کے بوجھ سے ہلکے ہوں ،
👈 حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ادا کرنے والے ہوں ،
👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ کا دل سلامت ہو، نیت پاک ہو، اور آپ حسن اخلاق پر ہوں،
👈 کسی مسلمان کے لیے آپ کے دل میں کوئی بغض کینہ اور نفرت نہ ہو ،
👈 حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ پانچوں نمازوں کو ان کےوقت پر ادا کرنے والے ہوں
🤲 اللهم أَحسنْ عاقبتَنا في الأمور كلِّها وأجرْنا من خزي الدنيا وعذابِ الآخرة،
🤲”اے اللہ پاک تمام کاموں میں ہمارا انجام اچھا کردے اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا لے“
آمین یا رب العالمین
Comments
Post a Comment