احساس ہی تو اصل زندگی ہے



ایک چھوٹی سی گھریلوں خوشی کو لیکر میری گھر والی نے یہ طے کیا تھا کہ اج کے دن گھر اچھے کھانا پکائے گے،،،، یعنی دو ایک ہزار کا خرچہ کرے گے،، 


میں آج دن بھر بھوکا رہنے کے بعد  اس امید میں گھر پہنچا کہ میرے سامنے، بریانی، کورمہ سلاد، یہ سب چیزیں ہونگی،،، مگر یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ کھانے کے لئے سامنے صرف  ماش کی دال اور قدریں ٹھنڈی روٹی پیش کردی گئی،، 


میں نے سوال کیا کہ آج کے دن تو خاص کھانوں کا اہتمام ہونا تھا،،، پھر یہ دال کیسی ؟ 


ہمارے پڑوس میں ایک انتہائی شریف سفید پوش مگر غریب گھرانہ رہائش پذیر ہیں،، اس گھر کا ایک چھوٹا بچہ جس کی عمر  یہی کوئی دس سال ہے،، کمال کا ہونہار لڑکا ہے،، اس بچے کی نظر کمزور ہے اتنی کہ بغیر عینک لگائے پاس کی چیزیں دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوتا،، پرسوں کھیلتے ہوئے اس کی عینک کہین ٹوٹ گئی،، دونوں شیشے کریک ہوگئے،، والد جو بہت مشکل سے گھر کے اخراجات چلاتا ہے بیٹے سے کہا کہ تنخواہ کا انتظار کرو،، 


بچہ وہ ٹوٹی ہوئی عینک لگائے ایک مسلسل اذیت میں مبتلا میں تھا،،،، 


گھر والی نے کہا پیٹ دال سے بھی بھرا جاسکتا ہے جن پیسوں سے ہم صرف  ایک وقت کا  اچھا کھانا بنالیتے ان پیسوں سے اس بچے کی مستقل اذیت دور ہوگئی،، لہذا آپ دال کھائے میں نے بچے کے لئے عینک بنوالی،،، 


میں کھانے کے  دوران سوچتا رہا کہ اگر ہم محض ایک سال کے لئے،، اپنی روش بدل کر یہ فیصلہ کرلیں،، کہ جو پیسے ہم شادی بیاہ، دیگر رسومات کی ادائیگیوں میں بڑے بڑے کھانوں پر خرچ کرتے ہیں اگر وہی پیسے صرف ایک سال کے لئے ہم،، سندھ میں تھر کی خشکی مٹانے پر خرچ کردیں،، بلوچستان کی پیاس بجھانے پر لگا دیں،، تو واللہ ہم سب کو بہتری کا احساس ہونے لگے گا،،،

Comments

Popular posts from this blog

حقیقی مرد

🔘 بہت اہم باتیں 🔘

دل کو صاف کرنے کا طریقہ